اب کھلے کروانے کیلئے جگہ جگہ پھرنا نہیں پڑے گا کیونکہ ۔۔ کیا واقعی 5 ہزار روپے کا نوٹ ختم ہو رہا ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 21, 2023

پانچ ہزار کا نوٹ پاکستان میں سب سے بڑا کرنسی نوٹ ہے جس کو کھلا کروانے کیلئے اکثر بہت مشکل پیش آتی ہے تاہم اگر زیادہ رقم جیب میں لے جانی ہو تو 5 ہزار کا نوٹ سب سے بہتر ہوتا ہے لیکن اب سینیٹ میں 5 ہزار روپے والے نوٹ ختم کرنے کی تحریک پیش کر دی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر محسن عزیز کی جانب سے پیش کی گئی تحریک میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت نے بھی بڑے نوٹ ختم کر دیے اور اب وہ معاشی طور پر ترقی کر رہا ہے،5ہزار روپے کا نوٹ مہنگائی کا باعث بن رہا ہے فوری ختم کیا جائے۔

اس حوالے سے نگراں وزیراطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ 5 ہزار روپے کا نوٹ 27 مئی 2006 کو جاری ہوا، 4 ہزار 500 ارب روپے کے نوٹ ملک میں موجود ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ محسن عزیز نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اسٹیٹ بینک کوکچھ نہیں کہا، ایوان سے پوچھتا ہوں اگلی حکومت اس پر کام کرے گی یا نگراں حکومت دیکھے۔

پی ٹی آئی سینیٹر محسن عزیز کے مطابق ملک میں غیردستاویزی معیشت 35 سے 40 فیصد ہے جبکہ ساڑھے3 ٹریلین میں سےپونےدوٹریلین کے نوٹ بھی سرکولیشن میں نہیں، حکومت 5 ہزار روپے کا نوٹ ڈی مونٹائز کرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More