سریے کی قیمت میں 5ہزار روپے فی ٹن اضافہ

ہم نیوز  |  Feb 20, 2024

لوکل اور برانڈڈ سریے کی قیمت میں 5ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  لوکل اور برانڈڈ سریئے کی قیمت میں 4سے 5ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہوگیا ہے، لوکل سریا 2 لاکھ 36 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار روپے فی ٹن جبکہ برانڈڈ سریا 2 لاکھ 55 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن پر ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لوہا منڈیوں میں سکریپ اور خام لوہا 1 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن تک فروخت ہورہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More