سونا دوسرے روز بھی 750 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 15 ہزار 200 ہو گئی

ہم نیوز  |  Feb 21, 2024

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں دوسرے روز بھی سونا مہنگا ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کے اضافے سے 2046 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 750  روپے کا  اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 15 ہزار 200 روپے جبکہ 10 گرام سونا 644 روپے مہنگا ہونے سے قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 500 روپے ہو گئی۔

مسلسل دو دن سستا ہونے کے بعد آج سونا مہنگا

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2570روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2203.36 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More