اویس قادرشاہ سپیکر سندھ اسمبلی منتخب

ہم نیوز  |  Feb 25, 2024

اویس قادرشاہ اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔

حارث رؤف انجری کے باعث پی ایس ایل9 سے باہر

اویس قادر شاہ 111ووٹ لےکر اسپیکرسندھ اسمبلی منتخب ہوئے ،پیپلزپارٹی کے امیدوار اویس قادر شاہ نے 111 ووٹ حاصل کیے،ایم کیو ایم کی امیدوار صوفیہ شاہ کو 36 ووٹ ملے۔

147 اراکین نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا،بعدازاں نومنتخب اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادرشاہ نےحلف اٹھالیا،آغاسراج درانی نے نومنتخب اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادرشاہ کومبارکباددی۔

بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان پہنچ گیا

اویس شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو،آصف زرداری سمیت لیڈرشپ کا مشکور ہوں،پہلی بار اسپیکر سندھ اسمبلی کاسکھر سے ہونا اعزاز کی بات ہے،اسپیکر منتخب ہونے پر اللہ کاشکر گزار ہوں۔

ہماری لیڈر شپ نے ہمیشہ ہمیں سپورٹ کیا،سندھ کے عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے پیپلزپارٹی کو واضح طور پر جتوایا،ایوان کو آئین اور قانون کے مطابق چلاؤں گا،بطوراسپیکرتمام ارکان کو ساتھ لے کرچلوں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More