نیٹو ہمارے خلاف جوہری حملوں کی مشق کر رہا ہے، روس

اے پی پی  |  May 28, 2024

ماسکو ۔28مئی (اے پی پی):روس نے دعوی کیا ہے کہ نیٹو ان کے خلاف جوہری حملوں کی مشق کر رہا ہے۔ تاس کے مطابق روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس کے فرسٹ ڈپٹی ڈائریکٹر اور بارڈر سروس کے سربراہ آرمی جنرل ولادیمیر کلیشوف نے کہا کہ نیٹو روس کے خلاف جوہری حملوں کی مشق کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی سرحد کے قریب نیٹو کی جاسوسی کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور اتحاد کے فوجیوں کی آپریشنل جنگی تربیت کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران روسی فیڈریشن کے خلاف جنگی کارروائیوں کے لیے منظرنامے پر عمل کیا جا رہا ہے، جس میں ہماری سرزمین پر جوہری حملے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیٹو کی سرگرمیاں ہم سےملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کرنے کا تقاضا کرتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More