عام شہریوں کا تحفظ کیا جائے، رفح حملے کے بعد بائیڈن کا اسرائیل سے مطالبہ

اے پی پی  |  May 28, 2024

واشنگٹن ۔28مئی (اے پی پی):اسرائیلی فوج کی جانب سے رفح پر حملے اور درجنوں افراد کی ہلاکت کی بعد جو بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل سے کہا ہے کہ عام شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ رائٹرز کے مطابق رفح پر حملے کے بعد چند ساتھی ڈیموکریٹس نے بھی بائیڈن انتظامیہ سے اسرائیل کو فوجی سامان کی ترسیل روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔نیشل سکیورٹی کونسل کے ایک ترجمان کا کہنا ہے

کہ اسرائیل کو حماس کے پیچھے جانے کا حق ہے اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ اس میں حماس کے دو سینیئر بھی ہلاک ہوئے جو عام اسرائیلی شہریوں پر حملوں کے ذمہ دار تھے، مگر جیسا کہ ہم واضح کر چکے ہیں کہ اسرائیل کو وہ تمام احتیاطی اقدامات کرنے چاہییں جن سے عام شہریوں کا تحفظ یقینی بنے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More