انڈیا: نوتعمیر شدہ گھر کے باتھ روم سے 35 سانپ نکل آئے

اردو نیوز  |  May 28, 2024

انڈیا کی ریاست آسام میں ایک گھر سے 35 سانپ نکل آنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس واقعے کی وائرل ویڈیو میں ان سانپوں کو گھر کے باتھ روم سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ واقعہ آسام کے ضلع ناگاؤں میں پیش آیا۔

اس واقعے کے بعد سانپوں کو ریسکیو کرنے والے ایک مقامی کارکن سنجیب ڈیکا کو بلایا گیا۔

سانپوں کے بارے میں سن کر مقامی افراد کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی جن کی موجودگی میں سنجیب ڈیکا نے تمام سانپوں کو محفوظ طریقے سے ایک ٹوکری میں جمع کر لیا اور بعد میں کسی اور مقام پر انہیں چھوڑ دیا۔

سنجیب ڈیکا کے مطابق یہ سانپ کالیابور کے قریب کوواریتال چریالی کے ایک نوتعمیر شدہ گھر کے باتھ روم سے باہر نکلتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔

اس واقعے کے بعد سانپوں کو ریسکیو کرنے والے ایک مقامی کارکن سنجیب ڈیکا کو بلایا گیا (فوٹو: سکرین گریب)انہوں نے بتایا کہ ’گھر کے مالک نے مجھے اس واقعے کی اطلاع دی تو میں وہاں پہنچ گیا۔ میں نے وہاں کئی سانپ رینگتے دیکھے اور اس کے بعد 35 سانپوں کو ریسکیو کر کے دوسرے مقام پر چھوڑ دیا۔‘

یہ اس علاقے میں دو ماہ میں پیش آنے والا دوسرا واقعہ ہے۔

سنجیب ڈیکا نے گزشتہ ماہ ایک بڑے کوبرا سانپ کو ایک متروک کنوئیں سے ریسکیو کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More