نئی دلی ائیر پورٹ پر طیارے میں بم کی اطلاع پر افراتفری کا ماحول

اے پی پی  |  May 28, 2024

نئی دہلی ۔28مئی (اے پی پی):بھارت کے دارالحکومت نئی دلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بنارس جانیوالی انڈیگو ایئر لائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع پر افراتفری مچ گئی ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ائیر لائن کے نمائندے نے میڈیا کو طیارے میں بم کی اطلاع ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 2 سے بنارس جانے والی پرواز نمبر 6E2211 میں ہوائی اڈے پر بم کی دھمکی ملی تھی۔اطلاع کے بعد تمام مسافروں کو فورا ایمرجنسی ایگزٹ سے اتار کرطیارے کو ائیر پورٹ پر دور دراز مقام پر منتقل کیاگیا ۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ایوی ایشن سکیورٹی کے حکام کی جانب سے طیارے کی مکمل تلاشی لی گئی ۔اس دوران طیارے کے ٹوائلٹ میں ایک ٹشو پیپر پر لفظ بم لکھا ہوا ملاہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More