28مئی کو ایٹمی دھماکے محب وطن پاکستانیوں کی طویل جدوجہد، کاوشوں، عملی کردار اور بے لوث قربانیوں کے ثمر کا نتیجہ ہے، محمد طارق حسن

اے پی پی  |  May 28, 2024

کراچی۔ 28 مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ 28مئی کو ایٹمی دھماکے محب وطن پاکستانیوں کی طویل جدوجہد، کاوشوں عملی کردار اور بے لوث قربانیوں کے ثمر کا نتیجہ ہے، اب پاکستان ہمیشہ قائم ودائم رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ سیکریٹریٹ میں یوم تکبیر کے موقع پر اجتماع سے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ق) سندھ کے قائم مقام جنرل سیکرٹری سرائے نیاز حسین خاصخیلی نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ متحد ہوکر پاکستان کو مستحکم کرنے کیلئے قومی یکجہتی کو قائم کیا جائے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ق) سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمدصادق شیخ نے کہا کہ پاکستان ایٹمی دھماکے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان، سابق صدرغلام اسحاق خان، سابق وزراء اعظم ذوالفقار علی بھٹو،چوہدری شجاعت حسین، میاں محمد نواز شریف سمیت دیگر اکابرین،ایٹمی سائنسدان اور صحافیوں و محب وطن اداروں کے ولولہ عزم کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان، جنرل سیکرٹری نعیم خان نے کہا کہ اسوقت ہمارا ملک پاکستان ایٹمی قوت ہے اور مسلم لیگ( ق) خوش حال پاکستان کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے۔اس موقع پر نائب صدور شاہد عباسی، عبدالقیوم خان، رمیز منظور روفی، سید مشرف علی، سلطان بھٹی، عابد خان، بلال خان، محترمہ ریحانہ رسول، عبد السلام، قاضی احسن قمر، شاہ میر، محمد سعید اور دیگر بھی موجود تھے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More