بھارت کے ہاتھوں امریکا کو شکست، پاکستان کی سپر ایٹ میں پہنچنے کی امیدیں برقرار

ہم نیوز  |  Jun 12, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 25 ویں میچ میں بھارت امریکا کو شکست دے کر سپرایٹ میں پہنچ گیا جبکہ پاکستان کی بھی سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کی امیدیں پھر سے زندہ ہوگئیں۔

گروپ اے کے میچ میں امریکا نے بھارت کو جیتنے کیلئے 111 رنز کا ہدف دیا جسے بھارت نے 18.2اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو50اور شیوم دوبے31رن بنا کر ناقابل شکست رہے ، جبکہ رشبھ پنت 18 اورروہت شرما 3رن بنا کر آئوٹ ہوئے۔ امریکا کی جانب سے سوربھ نیتھرالواکرنے 2اورعلی خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے امریکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ امریکی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔

امریکا کی جانب سے نتیش کمار 27 اوراسٹیون ٹیلر 24رن بنا کر نمایاں رہےجبکہ کوری اینڈرسن 15،آرون جونز 11 اور ہرمیت سنگھ نے10رن بنائےہیں۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے4 اورہاردیک پانڈیا نے 2وکٹیں حاصل کیں ہیں، اکشر پیٹل ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئےجبکہ ایک کھلاڑی رن آوٹ ہوا۔

وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان

گروپ اے سے بھارت نے ایونٹ کے سپر 8مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ بھارت کی جیت کیساتھ ساتھ پاکستانی ٹیم کے بھی سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

بھارتی اسکواڈ

بھارت کے اسکواڈ میں کپتان روہت شرما ، ویرات کوہلی، رشبھ پنت ، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں۔

امریکی اسکواڈ

امریکا کے اسکواڈ میں کپتان آرون جونز ، سٹیون ٹیلر ، شایان جہانگیر ، اینڈریز گوس ،نتیش کمار ، کوری اینڈرسن ، ہرمیت سنگھ ، شیڈلی وین شالک وِک ، جسدیپ سنگھ ، سوربھ نیتراولکر اور علی خان شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More