نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی لگانے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jun 13, 2024

اسلام آباد: حکومت نے ٹیکس نہ دینے والے شہریوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین نے کہا ہے کہ نان فائلر کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ اب ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے لوگ بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے البتہ حج و عمرہ اور تعلیمی سفر کے لیے انہیں چھوٹ ہوگی۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ 25-2024 پیش کیا۔ فروری 2024 کے انتخابات کے بعد مخلوط حکومت کا یہ پہلا بجٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تاجروں نے وفاقی بجٹ کو سخت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا

وزیر خزانہ نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے پاکستان کی معیشت کو مشکلات کا سامنا تھا اور محض ایک سال میں روپے کی قدر میں 10 فیصد کمی ہوئی تھی۔ سیاسی اور معاشی چیلنجز کے باوجود حکومت کی معاشی طور پر پیشرفت متاثر کن رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام اراکین اسمبلی سے گزارش کرتا ہوں معاشی ترقی کی راہ میں حکومت کی معاونت کریں۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید متاثر ہوئی اور تنخواہ دار طبقہ مہنگائی سے خاص طور پر متاثر ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More