متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اماراتی کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حمدان بن محمد یو اے ای کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع جبکہ وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید النہیان کو بھی نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔
کابینہ اجلاس میں کئی وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ شیخ حمدان 2008 سے دبئی کے ولی عہد کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ شیخ حمدان ایک معروف شخصیت ہیں۔