متحدہ عرب امارات کا ایٹمی پاور پلانٹ بھارت کے حوالے

ہم نیوز  |  Sep 10, 2024

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے اپنے برکہ ایٹمی پاور پلانٹ کی دیکھ بھال اور آپریشنز کی ذمہ داری بھارتی ادارے کے سپرد کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید بھارت کے دورہ پر نئی دلی پہنچے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید کی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر دونوں ممالک نے توانائی کے تعاون کو فروغ دینے کے لیے 4 مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

معاہدے کے مطابق بھارت اور متحدہ عرب امارات جوہری توانائی میں اسٹریٹیجک شراکت داری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان یاگی نے ویتنام میں تباہی مچا دی ، 35 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی اور انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے درمیان طویل مدتی ایل این جی سپلائی کا معاہدہ بھی ہوا۔

اس کے علاوہ امارات نیوکلیئر انرجی کمپنی اور نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ نے برکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More