سعودی عرب نے 12 سال بعد شام میں دوبارہ سفارتخانہ کھول لیا

ہم نیوز  |  Sep 11, 2024

ریاض: سعودی عرب نے 12 سال بعد شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دمشق میں سعودی سفارتخانہ کھلنے کی تقریب میں شامی حکومتی عہدیداروں، سفارتکاروں اور اسکالرز نے شرکت کی۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی سفارتخانہ کھلنا شام اور سعودی عرب کے تعلقات کی تاریخ کا اہم دن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جارجیا ایئرپورٹ پر 2 طیارے ٹکرا گئے

اس سے قبل رواں سال مئی میں سعودی عرب نے 12 سال بعد شام میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فیصل المجفیل کو شام میں اپنا نیا سفیر تعینات کیا تھا۔

سال 2012 میں سعودی عرب نے شام میں خانہ جنگی کہ بعد وہاں سے اپنا سفارتخانہ بند کرکے سفیر واپس بلا لیا تھا۔

شام نے گزشتہ سال دسمبر میں سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More