اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

ہم نیوز  |  Oct 03, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 980 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 82 ہزار947 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر مزید 14 پیسے سستا ، قیمت 277.50 روپے ہو گئی

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 81 ہزار 967 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 4 پیسے کم ہو گئی جس کے بعد امریکی کرنسی کا بھائو 277 روپے ، 60 پیسے پر آ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More