پاکستان کا پانڈا بانڈ جاری کرنے کا اعلان

سچ ٹی وی  |  Jan 21, 2025

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان پانڈا بانڈ کے ذریعے چینی سرمایہ کاروں سے 200 ملین ڈالراکٹھا کرنے کا خواہش مند ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ کے ٹی وی بی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جون تک پانڈا بانڈ جاری کرے گا، پانڈا بانڈز سے چینی کیپیٹل مارکیٹس میں شمولیت کا ارادہ ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاروں سے 200 ملین ڈالر اکٹھا کرنے کے خواہش مند ہیں۔

انھوں نے کہا کہ معیشت کوبرآمدات پرمبنی ترقی کی طرف منتقل کرنے پر توجہ مرکوز ہے ساتھ ہی ادائیگیوں کے توازن میں پائیداری کے حصول پر توجہ ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ مزید چینی کمپنیوں اورسرمایہ کاری کو راغب کرے گا۔

انھوں نے بتایا کہ ہانگ کانگ کے ساتھ مالیاتی تعاون کو بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں، ہانگ کانگ تجارتی، مالیاتی مواقع کا جائزہ لینے کیلئے وفود بھیجے، ہانگ کانگ چینی، پاکستانی کمپنیوں کے منصوبوں کیلئے موزوں ثابت ہوسکتا ہے۔

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق اصلاحات کے ذریعے ”بی“ ریٹنگ زون تک پہنچنے کی امید کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ملک کے فنڈنگ ذرائع کو ”متنوع“ بنانے کی اہمیت پر زور دیا، ہانگ کانگ کی اسٹاک مارکیٹ بھی اس کا حصہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More