کیا محسن نقوی نے معافی مانگ لی؟ جاگتے ہوئے خواب دیکھنے پر پی سی بی چیئرمین نے بھارتی میڈیا کی قلعی کھول کر رکھ دی

ہماری ویب  |  Oct 01, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کو بدھ کے دن آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جھوٹا قرار دے دیا۔

محسن نقوی جو ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہے انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں واضح کیا کہ منگل کو ہونے والی ایجنٹ کونسل کے اجلاس میں انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شُکلہ سے کوئی معافی وغیرہ نہیں مانگی۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں طے ہونا تھا کہ حالیہ ہونے والے ایشیا کپ کی ٹرافی اور میڈلز بھارتی ٹیم کو کیسے اور کب دیے جائیں گے؟۔ بھارتی میڈیا نے اس خبر کو زور شور سے چلایا کہ محسن نقوی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے معافی تو مانگی ہے لیکن ٹرافی دینے سے انکار کیا ہے۔

محسن نقوی نے اپنی ٹویٹ میں واضح کیا کہ ایشین کرکٹ کونسل کا صدر ہونے کے ناطے وہ بھارتی ٹیم کو ٹرافی اور میڈل دینے کو تیار ہیں بشرط کہ وہ اے سی سی کے دفتر پر آئیں اور ان سے وصول کرلیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ بھارت ہر صورت کرکٹ میں بھی سیاست کو شامل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اس طرح سے کرکٹ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے تو کسی سے معافی مانگنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More