پاکستان کی بنگلا دیش سے شکست کو بھارتی میڈیا کوئی اور رنگ نہ دے، ثنا میر

ہماری ویب  |  Oct 03, 2025

بھارتی میڈیا نے پاکستان کو لے کر پھر ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ویمنز ورلڈ کپ کے دوران پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے کمنٹری کے دوران آزاد کشمیر کا ذکر کردیا۔

ثنا میر نے کمنٹری کے دوران ذکر کیا کہ پاکستانی کھلاڑی نٹالیا پرویز کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے اور اس کو صرف کرکٹ کھیلنے کے لیے لاہور آنا پڑا۔ ثنا میر کا بس یہ کہنا تھا اور پورے بھارتی میڈیا میں اور سوشل میڈیا میں ایک آگ لگ گئی اور ہر ٹی وی چینل اور ہر انفلوئنسر نے تنقید شروع کردی کہ کیسے ایک پاکستانی کمنٹیٹر نے ورلڈ کپ میچ کے دوران سیاست کی بات کی اور بھارتی ساکھ پر حملہ کیا۔

اتنا شور ہونے کے بعد ثنا میر کو باقاعدہ ایک اسٹیٹمنٹ دینا پڑا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مقصد بالکل بھی کوئی سیاسی بات کرنا یا سیاسی معاملے کو اٹھانا نہیں تھا اور انہوں نے اس حوالے سے ذکر کیا تھا کہ کیسے پاکستان میں خواتین کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ثنا میر نے اپیل کی کہ بھارتی میڈیا اس بات کو کوئی اور رنگ دینے کی کوشش نہ کرے۔ پاکستان کل بنگلا دیش سے ورلڈ کپ کا اپنا پہلا میچ سات وکٹوں سے ہار گیا تھا۔ ثنا میر ورلڈ کپ میں آئی سی سی کے کمنٹیٹرز پینل پر کام کر رہی ہیں۔ بھارت کی طرف سے آئی سی سی پہ دباؤ ڈالا جا رہا ہے ثنا میر کو پینل سے ہٹا دیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More