کسی کو عوام کا استحصال کرنے نہیں دیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

اب تک  |  Jul 07, 2020

لاہور:(07 جولائی 2020)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آٹا کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو آٹے کی مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔

اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی،کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول عوام کو آٹے کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہم ہر صورت یقینی بنائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حالات میں عام آدمی کے مفادات کا پورا تحفظ کریں گے،عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے،کسی کو عوام کا استحصال کرنے نہیں دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More