وزیراعظم کی زیرصدرات کابینہ کا اجلاس جاری

اب تک  |  Jul 07, 2020

اسلام آباد:(07 جولائی 2020)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے،اجلاس میں وفاقی کابینہ کورونا وائرس سمیت موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق کابینہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 12 اور جی 12 کی اراضی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کے حوالے کرنے کی منظوری دے گی۔

اجلاس میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق کمپنیز ایکٹ اور لائبلٹیز پارٹنرشپ ایکٹ میں ترمیم پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ ایف بی آر کو وزارت قانون کی منظوری کے بغیر وکیل کرنے کی اجازت دینے کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہےاس کے علاوہ وفاقی کابینہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے شیڈول میں ترمیم کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ برطانوی شہری سید شارق رضا کی برطانیہ حوالگی سے متعلق بھی فیصلہ کرے گی اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نادرا اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مابین ہونے والی مفاہمتی یادداشت کی منظوری دے گی جبکہ ایگرو فوڈ پروسیسنگ کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

کابینہ کو پائلٹس کے مشتبہ لائسنسز کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ سٹیڈک بورڈ کے تین ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دے گی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More