ملکی دفاع کے لیے ڈٹے رہنا دھرتی ماں کے بیٹوں کاشیواہے،آرمی چیف

اب تک  |  Jul 07, 2020

راولپنڈی:(07 جولائی 2020)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے مادر وطن کے دو عظیم سپوتوں کو زبردست خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے سے بڑھ کر کوئی اعزاز نہیں ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کارگل کے ہیروز کی جرات، بہادری اور بے مثال قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے اپنی جان نچھاور کرنے سے بڑھ کر کوئی اعزاز نہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ قوم کو اپنے ان بہادر سپوتوں پر فخر ہے جنہوں نے جان کی قیمت ادا کر کے مادر وطن کی حفاظت کی، ہر قیمت پر ملکی دفاع کے لیے بہادری سے ڈٹے رہنا ہی دھرتی کے بیٹوں کا شیوا ہے۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق عظیم شہدا صوابی، خیبرپختونخوا اورغذرگلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ہیرو ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کے مطابق شہدا نے اپنے خون سے ہرمشکل کے خلاف عزم وہمت کی تاریخ رقم کی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More