بن قاسم پاور پلانٹ بھی بند، کے الیکٹرک کی جانب سے ٹیکنیکل فالٹ پر مزید لوڈشیڈنگ

سچ ٹی وی  |  Jul 14, 2020

کراچی کے شہریوں کو پہلے ہی بجلی کے شدید بحران کا سامنا ہے جس میں بن قاسم پاور پلانٹ بند ہونے کے باعث مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونٹ تیکنیکی خرابی سے بند ہوا ہے جس کے باعث 130 میگاواٹ بجلی یونٹ سے نکل گئی، بن قاسم کے 2 یونٹ کوئلے پر منتقل کردیا ہے جبکہ 2 مرمت کے نام پر پہلے ہی بند ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 130میگاواٹ کی مزید قلت کے نام پر مستثنیٰ علاقوں میں لوڈشیڈنگ بڑھادی گئی، کےالیکٹرک پہلے ہی صرف گیس کے پلانٹس سے بجلی پیدا کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔

مستثنیٰ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 3 گھنٹے سے بڑھا کے 5 گھنٹے کردیا گیا، لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے جبکہ صنعتی علاقوں میں بھی مقامی فالٹس کے نام پر بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جناح اسپتال کا گرڈ جمعہ سے خراب ہے، تاحال مکمل بجلی بحال نہیں کی جاسکی، جناح اسپتال میں بجلی کی آنکھ مچولی سے مریضوں اور ڈاکٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More