کورونا کے وار مزید کم ہونے لگے

اب تک  |  Aug 08, 2020

اسلام آباد:(06 اگست 2020)ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 727 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 863 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں 93 ہزار 847، سندھ میں ایک لاکھ 22 ہزار 373، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 359، بلوچستان میں 11 ہزار 793، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 234، اسلام آباد میں 15 ہزار 141 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 116 کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 21 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 35 ہوگئی۔

مجموعی طور پر پنجاب میں 2 ہزار 162، سندھ میں 2 ہزار 245، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 215، اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 55 مریض اب تک اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 20 لاکھ 58 ہزار 872 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 1 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 56 ہزار 58 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 809 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More