مہاتیرمحمد کا مظلوم کشمیریوں سے ایک بارپھر اظہار یکجہتی

سماء نیوز  |  Aug 08, 2020

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم اور جدید ملائیشیا کے بانی مہاتیر محمد نے ایک بار پھر مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھادی۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں کہا کہ خاموش رہنا کوئی آپشن نہیں ہے، انسانیت کیلئے آواز اٹھانے کو ترجیح دی، اپنے پچھلے بیانات پر کوئی افسوس نہیں۔

کشمیر کی آئینی حیثیت کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب میں مہاتیر محمد کا مزید کہنا تھا کہ اب جبکہ میں وزیراعظم نہیں رہا مجھے کشمیر پر بولنے سے کوئی نہیں روک سکتا، کشمیر پر بات کرنے پر کوئی بائیکاٹ کی دھمکی نہیں دے سکتا، پچھلے بیانات کے بعد بھارت سے برآمدات پر اثر پڑا لیکن افسوس نہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کی حمایت اور بھارتی جبر کیخلاف بات کرنے پر مہاتیر محمد شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہاتیر محمد نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کی مذمت کی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کشمیر کے عوام کی حمایت پر شکر گزار ہیں، مہاتیر محمد نے بھارت کے غیر آئینی اقدامات کا سال مکمل ہونے پر تقریب میں بات کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More