کرونا ویکسین بن بھی گئی تو دس میں سے ایک فرد کو دستیاب ہو گی، ماہرین

روزنامہ اوصاف  |  Sep 20, 2020

لندن ، نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) صحت کے عالمی ماہرین نے خبردار کردیا ہے کہ اگر کرونا ویکسین بن بھی گئی تو دس میں سے ایک فرد کو دستیاب ہو گی۔ایک ایسے وقت میں جب ہیلتھ کے سائنسدان دن رات ایک کرکے کرونا ویکسین کی تیاریاں کررہے ہیں۔ ایک تشویشناک بات یہ کہہ دی گئی ہے کہ اگر کرونا وائر س کی دوائی بن بھی گئی تو دس میں سے کسی ایک شخص کو دستیاب ہو گی۔ماہرین کے کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے خبردار  کرنے کے بعد تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ یہ بات اس جانب اشارہ کرتی ہےکہ سفری پابندیاں اور سماجی فاصلے جیسی ہدایات پر سالوں عمل کرنا پڑ سکتا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More