ایاز صادق کيخلاف اندراج مقدمے کيلئےدرخواست دائر

سماء نیوز  |  Oct 30, 2020

فائل فوٹو

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ن لیگی رہنما ایاز صادق کے متنازعہ بیان پر لاہور کے تھانے میں اندراج مقدمے کیلئے درخواست دی گئی ہے۔

اياز صادق کے خلاف تھانہ سول لائن ميں مقدمہ کیلئے درخواست دی گئی۔ درخواست عام شہری فرقان کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

درخواست کے متن کے مطابق اياز صادق کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کيا جائے۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ اياز صادق نے افواج پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپيگنڈا کيا۔

درخواست میں شہری نے واضح کرتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ ایک محب وطن پاکستانی ہے اور اس کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہيں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More