نواز شریف اگر اپنی والدہ کی نماز جنازہ کیلئے پاکستان آتے ہیں انہیں گرفتار کیا جائے گایا نہیں ؟ 

روزنامہ اوصاف  |  Nov 24, 2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصیشہباز گل کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت اور مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔نجی ٹی وی پروگراممیں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب جھوٹ بول کر بھاگے ہیں جبکہ انسانی ہمدردی کے تحت انہیں جانے دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان آئیں گے تو قانون کے مطابق جو مدد ہوسکے گی حکومت کرے گی۔ نواز شریف کے واپس جانے یا نہ جانے کا فیصلہ عدالت کرے گی، عدالت نے نواز شریف کو مفرور قرار دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے ہفتے عدالت نے این سی او سی کے فیصلے کو عدالتی منٹس کا حصہ بنایاتھا، سب کو عدالتی فیصلے کا احترام کرنا چاہیے،عدالتی فیصلے کے بعد حکومت نے کہیں کوئی جلسہ نہیں کیا۔ اپوزیشن نے ہماری بات نہیں مانی اور جلسہ کیا، ہم پشاور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ جلسے میں نہیں آئے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More