ایئرمین گالف کلب میں افسران کے بوٹ پالش کرنے کے لیے مشین نصب

روزنامہ اوصاف  |  Dec 04, 2020

کراچی (ویب ڈیسک) سیاستدانوں پر فوجیوں کے بوٹ پالش کرنے کے الزامات لگتے رہتے ہیں لیکن اب کی بار واقعی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عالمگیر خان کی تنظیم فکس اٹ کی طرف سے کراچی کے ایئرمین گلف کلب میں افسران کے بوٹ پالش کرنے کے لیے مشین نصب کردی گئی اور تنظیم نے ثابت کیا کہ صرف باتیں نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں ۔فکس اٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر مشین کی تنصیب کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ " فکس اٹ شو پالش کرنیوالی مشین ایئرمین گلف کلب میں نصب کردی گئی ، تعاون کرنے پر ایئرمین گلف کلب کی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ"۔زیر نظر تصویر میں مشین دکھائی دے رہی ہے جس میں برائون اور سیاہ جوتوں کے لیے الگ الگ خانے ہیں جبکہ اس مشین کو آپریٹ کرنے کے لیے سکے بھی ڈالنے ہوں گے لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ سکے عام کرنسی ہوگی یا کوئی خصوصی سکے بنائے گئے جو متعلقہ ادارے سے ہی حاصل کیے جاسکیں گے اور ضرورت کے مطابق ہی مشین استعمال ہوگی ۔ اس تصویر میں فکس اٹ کے دو کارکنان کے ایک فوجی افسر کے ساتھ مشین کے پاس کھڑے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More