وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے حکومت کی جانب سے اقدامات کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں، مہنگائی میں کمی آ رہی ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید کمی ہو گی۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک پیغام مین وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ جاری ہفتہ میں قیمتوں حساس اشاریوں میں 0.23 فیصد مزید کمی ہوئی ہے۔Sensitive price index recorded another decrease of 0.23% this week. Sugar prices reduced sharply by 7.5% this week after a decline of nearly 5% last week. The reduction in the rate of inflation has been sustained now for past several weeks with SPI consistently in single digits
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 4, 2020
انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے میں چینی کی قیمت میں مزید 7.5 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتہ میں چینی کی قیمت میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صارفین کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل کمی آرہی ہے اور یہ مسلسل ایک ہندسے میں ہے۔ -->