پاکستان شوبز انڈسٹری کے معوف اداکار نے تعریف کے حوالے سے اہم مشورہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اداکار نعمان اعجاز نے کہا کہ ہمیں زندہ لوگوں کی تعریف کرنی چاہیے کیونکہ مرنے والے اپنی تعریف سُن نہیں سکتے ہیں۔متعلقہ خبرنعمان اعجاز کو کس کی یاد ستانے لگی؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے اپنی والدہ کے...
View this post on Instagram
A post shared by Muhammad Naumaan Ijaz (@m_naumaanijazofficial)یاد رہے کہ اداکاراکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ پوسٹس شیئر کر کے مداحوں کا دل جیتے رہتے ہیں۔نعمان اعجاز نے اس بار بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔نعمان اعجاز نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کی آنکھوں میں غصہ نظر آرہا ہے۔اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ دُنیا ہے جناب، ماں نہیں جو ہر وقت آپ کو پیار دے۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’انسان کی زندگی میں اُس کی تعریف کیجیے اور اُس کے کام کو سراہایے کیونکہ مرنے کے بعد انسان اپنی تعریف نہیں سُن سکتا ہے۔‘واضح رہے کہ اداکار کے ان دونوں معنی خیز پیغامات کو صارفین کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے۔ -->