عمران عباس دنیا کے 100ہینڈسم ترین مردوں میں سے ایک

روزنامہ اوصاف  |  Jan 17, 2021

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکار عمران عباس نے ایک اہم اعزاز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کردیا ہے ۔ وہ دنیا کے سو ہینڈ سم ترین مردوں میں شمارہو گئے ہیں۔اداکار کی جانب سے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ہیلو میگزین کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویرشیئر کی گئی۔اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق انھیں 2020 کے 100 انتہائی خوبصورت ترین مردوں کی فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔عمران عباس کی جانب سے پوسٹ شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہو گیا
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More