ویڈیو: حریم شاہ کی’راز‘ کی جھلکیاں جاری

سماء نیوز  |  Jan 19, 2021

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی پہلی ویب سیریز ‘راز’ کا مختصر ٹیزر جاری کردیا گیا۔

حریم شاہ اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم – اردو فلکس کی ویب سریز ’راز‘ کے ساتھ ایکٹنگ ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں، اس ویب سریز حریم مرکزی کردار اداکرتی نظر آئینگی ۔

جاری کیے گئے مختصر ٹیزر میں حریم شاہ کی وائرل ویڈیوز کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں اور ٹیزر میں ان کے بچپن اور سوشل میڈیا پر ان کی مقبولیت کو دکھایا گیا ہے۔

ویب سریز ’راز ‘ کی کہانی منصور سعید نے تحریر کی ہے جبکہ فرحان گوہر نے اس ویب سیریز کو پروڈیوس کیا ہے ۔

اس ویب سریز کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے، یہ ویب سریز اردو فلکس پر پیش کی جائیگی ۔

توقع ہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘ کو باقاعدہ جنوری کے آخر میں لانچ کردیا جائے گا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More