پاکستان میں مزید 1672 افراد میں کورونا کی تشخیص

بول نیوز  |  Jan 20, 2021

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 1672 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 524083 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 1672 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 778 ، اسلام آباد میں 66، بلوچستان میں 18، پنجاب میں 534 ، خیبرپختونخوا میں 253 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 237308 ، بلوچستان میں 18640 ، خیبرپختونخوا میں 64078 ،اسلام آباد میں 40177 ، گلگت بلتستان میں 4892، پنجاب میں 150316 اور آزاد کشمیر میں 8672 مریض موجود ہے۔

یاد رہے اس سے قبل  ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 778 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 237308 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں 18 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 18640 ہوگئی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More