کاش ان خواتین کوکسی نے انگریزی کی بجائےعزت کرناسکھایاہوتا،عدنان صدیقی

روزنامہ اوصاف  |  Jan 22, 2021

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستانی فنکاروں نے گزشتہ روز اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں پیش آنے والے انتہائی افسوسناک واقعے کی مذمت کی ہے جس میں ہوٹل کی مالکن خواتین نے اپنے ہی مینجر کی انگریزی کا مذاق اڑایا تھا۔گزشتہ روز اسلام آباد کے ریستوران کی مالکن خواتین کی ایک ویڈیووائرل ہوئی تھی جس میں دونوں خواتین اپنے مینجر کی انگریزی کا مذاق اڑاتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ملک کی معروف شخصیات نے بھی ان دونوں خواتین کو ملازم کی توہین کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔درست انگریزی نہ بولنے پر منیجر کی بے عزتی، شنیرا اکرم میدان میں آ گئیں، ریسٹورنٹ کی مالک خواتین کو چیلنج کر دیا اداکارعدنان صدیقی نے اسلام آباد کے ریستوران میں خواتین مالکن کی اپنے مینجر کا مذاق اڑانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا اپنی دل لگی کے لیے کسی کی انگریزی کا مذاق اڑانا افسوسناک ہے۔ اس طرح یہ لوگ یہ بتاتے ہیں کہ ان کا تعلق کس کلاس سے ہے۔ کاش کسی نے ان خواتین کو انگریزی کے بجائے شائستہ آداب اورعزت کرنا سکھایا ہوتا۔اداکار احمد علی بٹ نے بھی خواتین کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا اپنی بوریت مٹانے کے لیے کسی کی انگریزی کا مذاق اڑانا اور اسے آن لائن پوسٹ کرنانہایت افسوسناک ہے۔ جس نے بھی آپ کو انگریزی سیکھائی اس نے آپ کو انسانیت کا پہلا سبق نہیں سیکھایا ’’احترام‘‘۔ میری خواہش ہے کوئی آپ سے اردو، پنجابی، سندھی، پشتو، سرائیکی اور پاکستان میں بولی جانے والی تمام زبانیں روانی کے ساتھ بولنے کا کہے کیونکہ آپ پاکستان میں رہتی ہیں۔ بہت ہی شرمناک حرکت ہے۔اداکار شہریار منور اور اشنا شاہ نے بھی اس واقعے کی مذمت کی۔ اشنا شاہ نے لکھا جب میں پاکستان منتقل ہوئی اوراسکرپٹس پڑھنے کے لیے اردوسیکھ رہی تھی تو ایک عقل مند خاتون نے مجھے کہا اگر تم پاکستان میں رہتی ہو اورپاکستان کی مادری زبان پڑھ اورلکھ نہیں سکتیں تو تکنیکی طور پرتم جاہل (ان پڑھ) ہو۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More