بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات کا شیڈول جاری

بول نیوز  |  Jan 22, 2021

سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور  بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے تقریبات کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق  بلاول ہاؤس کراچی میں 24جنوری کو محفل میلاد منعقد ہوگی، جبکہ مہندی کی ایک سادہ تقریب 27 جنوری کو ہوگی۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق  29 جنوری کوبختاور بھٹو کے نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جب کہ بختاور کی بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔

ترجمان  نے بتایا کہ سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور کی شادی میں ایک ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے، جس میں ملک کے اہم سیاسی رہنما، فوجی، سول اور جوڈیشل سربراہان کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

ترجمان کےمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی اور دلہن بختاور کے اکلوتے بھائی  بلاول بھٹو نے اپنی بہن کی شادی پر ایک ہفتے کے لیے تمام تر سیاسی سرگرمیاں معطل کردی  ہیں۔

متعلقہ خبربختاوربھٹو کی آصف ذرداری کے ہمراہ منگنی کی ویڈیو وائرل ہو گئی

سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری...

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More