پی ڈی ایم حکومت پرہرطرف سے وار کریگی، آصف زرداری

سماء نیوز  |  Jan 24, 2021

فائل فوٹو

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) متحد ہے اور حکومت پر ہر طرف سے وار کرے گی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری منظور کو ٹیلی فون کيا۔

آصف علی زرداری کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کو گھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہوچکا ہے۔ اناڑی حکمرانوں کی نااہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک شدید خطرات میں ہے اور حکمران کوئی بڑی غلطی کر سکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت سے نجات کے لیے پی ڈی ایم تمام آپشنز بتدریج استعمال کرے گا اور اگلے چند مہینے ملکی سیاست کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہیں۔ حکمرانوں کو اب مزید کرونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے کہا تھا یہ سلیکٹڈ حکمران اپنے وزن سے خود گریں گے اور اب یہ گرچکے ہیں بس اب ایک آخری دھکے کی ضرورت ہے۔ پی ڈی ایم کے ساتھ ملکر پیپلزپارٹی اس ناکام اور نااہل ٹولے کو گھر بھیجے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More