صدف شہروز کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کی اجازت نہیں دے سکتیں؟نام بارے پتہ چل گیا

روزنامہ اوصاف  |  Feb 26, 2021

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اداکار شہروز سبزواری کی اہلیہ صدف کنول کا کہنا ہے کہ وہ شہروز کو اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کی اجازت نہیں دے سکتیں۔حال ہی میں شہروز سبزواری نےصدف کنول کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان حنا الطاف نے صدف کنول کو 3 اداکاراؤں کے نام بطور آپشن دیتے ہوئے سوال کیا کہ وہ شہروز کو کس اداکارہ کےساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گی؟حنا الطاف نے صدف کو اداکارہ حبا بخاری ، رمشا خان اور علیزے شاہ میں سے کسی ایک کا نام منتخب کرنے کا کہا۔صدف کنول نے پہلے تو حبا بخاری سے لاعلمی کا اظہار کیا لیکن پھر میزبان کی جانب سے یاد دلانے پر اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ شہروز کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔خیال رہے کہ شہروز سبزواری نے گزشتہ برس ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف کو طلاق دینے کے بعد صدف کنول سے شادی کی تھی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More