مداحوں کی بھیڑ میں دیپیکا پروار۔۔۔ پریس بھی چھین لیا، گارڈ کی دوڑیں،ویڈیو وائرل

روزنامہ اوصاف  |  Feb 26, 2021

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسٹورینٹ سے باہر گاڑی میں بیٹھتے وقت خاتون نے دیپیکا کا بیگ چھیننے کی کوشش کی۔یہ وائرل ویڈیو گزشتہ روز دیپیکا پڈوکون کے ممبئی کے ایک ریسٹورینٹ سے باہر نکلتے وقت کی ہے، جب معمول کے مطابق دیپیکا کے مداح انہیں دیکھ کر دیوانا وار ان کی طرف بھاگے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیپیکا کے گارڈ انہیں مجمعے سے باہر نکالنے میں مصروف ہیں تاہم اسی دوران ایک خاتون دیپیکا کو ٹشو لینے کی آفر کرتے ہوئے آگے بڑھی اور پھر انہوں نے دیپیکا کا بیگ چھیننے کی کوشش کی۔اس واقعے پر اداکارہ گھبرا گئیں اور ان کے گارڈز نے فوری طور پر بیگ واپس لے لیا۔    View this post on Instagram           A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More