خواتین کیلئے برابرکی بینکاری کی پالیسی متعارف کروادی گئی

سماء نیوز  |  Sep 18, 2021

ذیل میں آج کی اہم کاروباری خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے برابر کی بینکاری کی پالیسی متعارف کروادی، جس کا مقصد مالیاتی شمولیت میں صنفی فرق کو کرم کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کو معاشی سہولیات کی فراہمی تک رسائی ہے۔

اس پالیسی کا اجراء صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں جمعہ کو ایک تقریب میں کیا۔

سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کے کیس میں سپریم کورٹ نے بی فور یو کے مالک سیف الرحمان کی ضمانت میں 22 ستمبر تک توسیع کر دی، بی فور یو کمپنی کے مالک سیف الرحمان کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

پاکستان ورلڈ بینک ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس میں اب تک 39 درجے بہتری لانے میں کامیاب ہوگئی جبکہ سنگاپور کی طرز پر پاکستان بزنس پورٹل قائم کرنے کا پلان ہے۔

صدرارتی دستخط کے بعد ٹیکس قوانین کے تیسرے ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ سے نیب اور نادرا کو ٹیکس دہندگان کے ریکارڈ تک رسائی مل گئی، حکومت نے ٹیکس چوروں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ارکان پارلیمنٹ، سرکاری ملازمین، وکلاء، ڈاکٹرز، انجینئرز، اکاؤنٹنٹ، آئی ٹی ماہرین سمیت سب نیب اور نادرا کے ریڈار پر آگئے۔

آل سندھ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 500 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہوکر 1761 ڈالر کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے اضافے سے قیمت 168.80 روپے ہوگئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More