نیوزی لینڈ کپتان کین ولیمسن دورہ پاکستان منسوخی پر شرمندہ

سماء نیوز  |  Sep 20, 2021

فوٹو: اے ایف پی

نيوزی لينڈ کرکٹ ٹيم کے کپتان کين وليمسن نے دورہ پاکستان منسوخی پر شرمندگی کا اظہار کر ديا۔

اسپورٹس اسٹار کو انٹرويو ميں کين وليمسن نے کہا کہ دورے کی زيادہ تفصيلات تو نہيں معلوم ليکن جو ہوا اچانک ہوا۔ اميد ہے پاکستان کرکٹ پر اس کا تاثر زيادہ عرصے برقرار نہيں رہے گا۔

وليمسن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کھيلنے کے لیے اچھی جگہ ہے اور اميد کرتا ہوں وہاں مزيد کرکٹ ہوگی۔

کیوی کپتان نے مزید کہا کہ ہمیں تمام ممالک میں کرکٹ کھیلنا چاہیئے، یہ ایک بین الاقوامی کھیل ہے اور دنیا بھر خصوصاً پاکستان میں اس کا جذبہ بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچانک جس طرح سے سیریز منسوخ کی گئی وہ شرمناک ہے اور یقین ہے کہ نیوزی لینڈ کے اسکواڈ ممبران کو ایسا ہوتا دیکھ کر مایوسی ہوئی ہوگی کیونکہ وہ مقابلے کے منتظر تھے۔

نيوزی لينڈ کی ٹيم نے 17 ستمبر کو پہلے ون ڈے سے کچھ دير پہلے سیکيورٹی خدشات کا کہہ کر کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جس کے اگلے ہی روز ٹيم خصوصی طيارے سے يو اے ای روانہ ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ دورے کے دوران کیوی ٹیم نے قومی ٹیم کے ساتھ تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے تھے۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن پاکستان پہنچنے والے اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے کیونکہ انکو آرام دیا گیا تھا۔ کین ولیمسن اس وقت آئی پی ایل کھیلنے کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More