وزیر اعظم کو عام آدمی کی مشکلات اور دکھ کا کوئی اندازہ نہیں، خواجہ آصف

بول نیوز  |  Nov 28, 2021

مسلم لیگ نے کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو عام آدمی کی مشکلات اور دکھ کا کوئی اندازہ نہیں۔

خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مہنگائی نے کروڑوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست تیزی سے مسمار ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم کا عام آدمی کی مشکلات اور دکھ کا کوئی اندازہ نہیں۔۔ مہنگائی نے کروڑوں سے جینے کا حق چھین لیا ھے۔ریاست تیزی مسمار ھو رہی ھے خاکم بدھن۔۔وزیر اعظم جس دنیا میں رہتے ھیں اسکا حقیقت سے دور کا تعلق بھی نہیں۔۔موجودہ حالات میں ملک پاکستان اور وزیراعظم coexist نہیں کر سکتے۔۔ https://t.co/UO5fDAdyjy

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 28, 2021

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جس دنیا میں رہتے ہیں اس کا حقیقت سے دور تک کوئی تعلق نہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان اور وزیراعظم کو ایکزیسٹ نہیں کر سکتے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More