عمران یوسف کی کمیونل پراپرٹیز سے متعلق پاس ہونے والے بل 2020 کی بھرپور مزمت

بول نیوز  |  Dec 01, 2021

تحریک پاکستان کے راہنماء عمران یوسف نے کمیونل پراپرٹیز سے متعلق پاس ہونے والے بل 2020 کی بھرپور مزمت کی ہے۔

عمران یوسف نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مسیحی املاک بچاؤ تحریک پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کمیونل پراپرٹیز سے متعلق پاس ہونے والے بل 2020 اور ایکٹ میں کمیونل پراپرٹیز کو بیچنے، لیز اور کرایہ داری پر دینے کی شقوں کو ختم کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسیحیوں کی ان اداروں کے ساتھ ایمانی وابستگی ہے لہذا مسیحیوں کے ایمان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے اور ایسے قوانین بنانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسیحی پراپرٹیز بیچنے سے ریاست اور عوام کے درمیان فاصلہ مزید بڑھے گا اور اس سے ریاست کو بھی نقصان پہنچے گا جو مسیحی عوام نہیں چاہتے ہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More