ویرات کوہلی کے متنازع آؤٹ نے نئی بحث چھیڑ دی

بول نیوز  |  Dec 04, 2021

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ممبئی ٹیسٹ کے پہلے روز ویرات کوہلی کے متنازع آؤٹ نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا پہلے روز بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنالیے، میانک اگروال نے 120 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ویرات کوہلی صفر پر اعجاز پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

ویرات کوہلی کے متنازع آؤٹ نے نئی بحث چھیڑ دی، کمنٹیٹر سمیت سوشل میڈیا صارفین بھی امپائر پر تنقید کررہے ہیں۔

ویرات کوہلی بھی امپائر کے اس آؤٹ پر افسردہ نظر آئے، پویلین میں بیٹھے کھلاڑی بھی امپائر کے اس فیصلے پر حیران رہ گئے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More