نازیبا ویڈیوز کا معاملہ، اداکارہ خوشبو کا بیان سامنے آگیا

بول نیوز  |  Dec 07, 2021

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر  پاکستان کی اسٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آنے کا معاملہ پیش آیا تھا۔

اس معاملے میں مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت کاشف چن کے نام سے کی گئی ہے۔

 اس ملزم کے انشکاف کے مطابق اس نے تمام ویڈیوز اداکارہ خوشبو کے کہنے پر بنائی ہیں جس کے لئے اسے بھاری معاوضہ بھی دیا گیا تھا۔

تاہم اداکارہ خوشبو کا کہنا ہے کہ ان الزامات کی بنیاد پر میری عزت کو اچھالا جارہا ہے کیونکہ تمام متاثرہ اداکارائیں میری بہنوں کی طرح ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہہ میری تربیت نہیں ہے کہ میں اس قسم کا کام کروں البتہ اس معاملے میں سخت کارروائی کی گزارش ضرور کرونگی۔

اداکارہ نے مزید کہا ہے کہ میں سائبر کرائم سے اس معاملے پر ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہوں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More