شہبازگل کے مزید ریمانڈ کی درخوست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

ہم نیوز  |  Aug 16, 2022

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہبازگل کے مزید ریمانڈ کی درخوست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا، قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا جائے پھرتوبات ہی ختم ہوگئی۔ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کرنا سنجیدہ معاملہ ہے، ملزم ہمیشہ عدالت کا فیورٹ چائلڈ ہوتا ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ اور شہبازگل کی مقدمہ اخراج کی درخواستوں پرسماعت کی، جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، وہ پولیٹیکل فِگرہے لیکن عدالت کے سامنے یہ بات بےمعنی ہے۔ عدالت نے قانون کے مطابق دیکھنا ہے، جسٹس عامرفاروق نےمزید کہا کہ بظاہریہ لگتا ہےکہ سیشن عدالت کاایک فورم موجود ہے کہ وہ سپروائزکرلے۔ سیشن عدالت دیکھے جوڈیشل مجسٹریٹ نےکوئی غلط فیصلہ تونہیں کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ ریمانڈ تونہیں دیتی، تفتیش کرنا پولیس کا کام ہے، اسے سپروائزمجسٹریٹ نے ہی کرنا ہے۔ ہائیکورٹ کا دائرہ اختیارنہیں کہ وہ دیکھے کہ ملزم کاکتنا ریمانڈ دیناہے۔ عدالت نے درخوست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دوسری جانب شہباز گل کی بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پرعدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More