اردو بولنی نہیں آتی یا کوئی اور مسئلہ ہے؟یک لخت سوال نے گلوکارہ آئمہ بیگ کو چپ کرا دیا

روزنامہ اوصاف  |  Aug 17, 2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف گلوکارہ آئمہ بیگ سے رپورٹر نےان کے لہجے سے متعلق سوال کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ بیگ کا انٹرویو لیتے ہوئے رپورٹر نے سوال کیا کہ آپ اپنے گانوں کے علاوہ عام گفتگو کے دوران ہمیشہ انگریزی ہی بولتی ہیں تو آپ کو اردو بولنی نہیں آتی یا آپ کا کوئی اور مسئلہ ہے؟آئمہ بیگ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’نہیں میری اردو بہت خالص ہے‘۔گلوکارہ نے بات کا آغاز کیا ہی تھا کہ وہ پھر سے انگریزی میں بات کرنے لگیں لیکن فوری احساس ہوا کہ انہیں یہ انٹرویو اردو میں دینا ہے۔آئمہ بیگ نے کہا کہ’بات صرف اتنی ہے کہ جب آپ عام زندگی میں لوگوں سے بات کر رہے ہوتے ہو تو۔۔۔اتنی بات کرنے کے بعد آئمہ بیگ پھر سےانگریزی میں بات کرنے لگیں تو صحافی نے ان کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ آپ نے اردو میں بات کرنی ہے پھر آئمہ تھوڑا سا شرمندہ اور کنفیوژ ہوگئیں اور پھر اردو میں انٹرویو دینے کی کوشش کرنے لگیں۔آئمہ بیگ نے اردو میں کہا کہ’میرا مطلب ہے کہ آپ جس طرح کے لوگوں کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں اور وہ لوگ آپ سے جس طرح بات کرتے ہیں تو پھر آپ بھی انہیں اسی طرح جواب دیتے ہیں، انسان کی ویسی ہی عادت بن جاتی ہے جیسا کہ اس کے ارد گرد کا ماحول ہوتا ہے‘۔گلوکارہ کے اس جواب پر صحافی نے ایک اور سوال پوچھا کہ’آپ نے ٹی وی پر اردو میں کافی پروگرامز کیے لیکن جب سے آپ میوز ک کے شعبے سے وابستہ ہوئی ہیں آپ اردو بھولتی جارہی ہیں، مسئلہ کیا ہے؟‘گلوکارہ نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ’ایسی بات نہیں ہے، شروع سے ہی مجھے انگریزی آتی تھی‘۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More