راولپنڈی،مری، سرگودھا اور اٹک میں دفعہ 144 نافذ 

ہم نیوز  |  Oct 03, 2024

راولپنڈی،مری، سرگودھا اور اٹک میں دفعہ 144 نافذ  کردی گئی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  راولپنڈی، سرگودھا اور اٹک میں دفعہ 144کا نفاذ6 اکتوبر تک ہو گا جبکہ مری میں4 سے 10 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

پولیس کی پوری تیاری ہے ،اسلام آباد میں کوئی آیا تو پھر شکوہ نہ کرے ، محسن نقوی

دوسری جانب کھنہ پل انٹرچینج کو فیض آباد جانیوالی سائیڈ سے کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا،جڑواں شہروں میں کل میٹرو سروس بھی معطل رہے گی۔

علاوہ ازیں موٹروے ایم4 کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ، موٹروےپولیس کے مطابق ایم 4 کو فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بند کیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، 8افراد جاں بحق،25 زخمی

اس کے علاوہ موٹروے ایم ون صوابی کے مقام پر بند کردیا گیا،چھچھ ،براہمہ بہتر اور اسلام آباد تک تمام انٹرچینج بند ہیں۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More