آئینی ترمیم کب پیش کی جائے گی؟ بڑی خبر آگئی

سچ ٹی وی  |  Oct 08, 2024

حکومت کی جانب سے آئینی ترمیم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے 15 اور 16 اکتوبر کو اجلاس کے بعد آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں لائی جائے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس اب ایس سی او اجلاس کے فوری بعد بلائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے سیاسی جماعتوں کی بھرپورمشاورت سے آئینی ترامیم لائی جائیں، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں باقاعدہ بحث اور اتفاق رائے کے بعد آئینی ترمیم پر ووٹنگ ہو گی۔

دوسری جانب گزشتہ روز ایوان صدر میں بڑوں کی بڑی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تنظیم کے بغیر اکیلے فیصلہ نہیں کر سکتا، مجوزہ ترمیم کیلئے جے یو آئی نے 80فیصد مسودہ تیار کر لیا ہے، جلد مزاکراتی ٹیم کے حوالے کر دیں گے۔

آصف زرداری اور نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کرائی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی حکومت نے آئینی ترمیم پیش کرنے کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کیے تھے لیکن مولانا فضل الرحمان کی جانب سے انکار کے بعد ترمیم پیش نہیں کی جا سکی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More