پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے ڈانس چیلنج کا نہایت نٹ کھٹ انداز میں شرارتی جواب دیا ہے، جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
راکھی ساونت کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں بھارتی اداکارہ نے پاکستانی اداکاراؤں کو ڈانس کے میدان میں شکست کا مزاح چکھانے کا چیلنج دیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان سے ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس کو لے آؤ میں سب کو ہرا دوں گی۔
اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے چیلنج کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں سب کو شکست دے دوں گی کیونکہ میں بالی وڈ کی آئٹم گرل ہوں اور میں رئیلیٹی شو کی ملکہ ہوں، چاہے کوئی ڈانس ہو یا کوئی رئیلیٹی شو سب میں ہرا دوں گی۔
راکھی ساونت نے اپنی ویڈیو کے آخر میں کہا کہ میں ان تینوں پاکستانی اداکاراؤں کا کام بگاڑ دوں گی۔
راکھی ساونت کے چیلنج کے جواب میں ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بہت پیارا اور نٹ کھٹ سا شرارتی جواب دیا ہے۔
ہانیہ عامر نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ریل پوسٹ کی ہے جس میں وہ راکھی ساونت کے اس چیلنج کی آواز پر ویڈیو بنا رہی ہیں۔
ہانیہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’’راکھی جی آپ ایک آئیکون ہیں‘‘۔
View this post on InstagramA post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)
مداحوں کی جانب سے ہانیہ عامر کے اس شرارتی انداز کو خوب سراہا جارہا ہے اور کمنٹ سیکشن میں کئی دلچسپ تبصرے نظر آرہے ہیں۔