کراچی: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ میں بارشوں کی کمی کے باعث مختلف اضلاف میں خشک سالی کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
پی ڈی ایم اے نے سندھ کے مختلف اضلاع میں خشک سالی کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ جس کی وجہ سے صوبے میں بارشوں کی نمایاں کمی بتائی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق سندھ میں رواں سیزن کے دوران 52 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ فروری سے مارچ تک موسم خشک رہنے اور خشک سالی بڑھنے کے امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس، مزید 3 گواہوں کے بیانات ریکارڈ
الرٹ کے مطابق نوشہرو فیروز، سکھر، شہید بے نظیر آباد اور جامشوروں میں خشک سالی کا خدشہ ہے۔ جبکہ کراچی میں بھی ڈپٹی کمشنرز کو متبادل انتظامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دادو، خیرپور اور تھرپارکر کی ضلعی انتظامیہ کو خشک سالی کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر پیشکی انتظام کی ہدایت کی گئی ہے۔